• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 606294

    عنوان:

    نکاح کے لیے لڑکی دیکھنے کا طریقہ

    سوال:

    کیا میں شادی سے پہلے کسی لڑکی کو دیکھ سکتا ہوں اور تصویر یا لائیو دیکھنے کے بعد رد کر سکتا ہوں یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ تصویر دیکھنے کے بعد میں رد نہیں کر سکتا کیونکہ والدین راضی ہیں۔

    جواب نمبر: 606294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 163-120/D=02/1443

     بہتر ہے کہ مستورات کے ذریعہ لڑکی کو دیکھنے کا معاملہ حل کیا جائے، مستورات لڑکے کی پسند کا لحاظ کرتے ہوئے لڑکی کے بارے میں مشورہ دیں یا لڑکی کی شکل واخلاق کے بارے میں لڑکے کو بتلائیں یہ زیادبہتر طریقہ ہے۔ اگر لڑکا کسی موقعہ پر چھپ چھپاکر دیکھ لے تو اس کی بھی گنجائش ہے۔ لڑکے لڑکی کے دیکھنے دکھانے کا باقاعدہ پروگرام نہ بنایا جائے۔ اگر لڑکی کے علم میں لاکر لڑکے نے دیکھنے کی کوشش کی پھر انکار کرنے میں لڑکی کی ناقدری اور بے وقعتی ہوگی، اس لئے مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند