• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 46060

    عنوان: حرمت مصاهرت

    سوال: محترم! احترام کے ساتھ میرا سوال یہ ہے- زنا سے حرمت مصاہرت ثابت ہونا تو ظاھر ہے، سراسر نص سے ثابت ہے، لیکن مس اور نظر سے بھی حرمت مصاھرت ثابت ہونا کس صریح حدیث یا قرآن کی آیات پر مبنی ہے سمجہ میں نھیں آتا، بیخیال سے بھی بھوت آدمی سے ایسے واقعہ ہو جاتا ہے، اسلئے غزارش یہ ہے- مس اور نظر میں حرمت مصاھرت سے پاچنے کی کوئی صورت ہے؟ اس مسئلہ میں عدول عن المذھب کی کوئی گنجائش ہے؟ بینوا وتوجروا-

    جواب نمبر: 46060

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1000-778/B=8/1434 أخبرنا أبوحنیفة، عن حماد، عن إبراہیم، قال: إذا قبل الرجل أم أمرأتہ أو لمسہا من شہوةٍ حرمت علیہ امرأتہ، أخرجہ محمد في الحجج ورجالہ ثقات (إعلاء السنن: ۱۱/۱۳۱) أخبرنا إسماعیل بن عیاض، حدثنا سعید بن أبی عروبة، من قیس بن سعید، عن مجاہد في الرجل یفجر بالمرأة قال: إذا نظر إلی فرجہا فلا یحلہ لہ أمہا ولا بنتہا، أخرجہ محمد في الحجج أیضًا ورجالہ ثقات (إعلاء السنن: ۱۱/۱۳۲) اس کے علاوہ مصنف ابن ابی شیبہ کے حوالے سے امداد الاحکام میں بھی حدیث درج ہے۔ ملاحظہ فرمائیں (ج۴/۳۵۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند