معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 10919
ایک مسلمان مرد ایک غیر مسلم عورت سے کس طرح شادی کرسکتا ہے؟
ایک مسلمان مرد ایک غیر مسلم عورت سے کس طرح شادی کرسکتا ہے؟
جواب نمبر: 1091901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 303=303/م
جب تک عورت غیرمسلم ہے تو مسلمان مرد اس سے شادی نہیں کرسکتا، ہاں اگر کبھی عورت اسلام کی حقانیت کو تسلیم کرتے ہوئے صدق دل سے رضائے الٰہی کی خاطر اسلام قبول کرلے، اور پھر کوئی مسلمان اس سے شرعی طریقے پر نکاح کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں اپنی بیو ی کے بارے میں ایک سوال کرنا چاہتاہوں۔ گزشتہ تین سال میں گلے کے کینسر میں مبتلا تھا۔ جب میری بیوی کو اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے مجھے اکیلا چھوڑ دیا۔ اب میں پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں اور اس کے ساتھ رہتاہوں لیکن وہ میرے ساتھ رہنے پر تیار نہیں ہے نیز وہ مجھ کو دوسری شادی کی بھی اجازت نہیں دیتی ہے اورنیز میرے اس سے تین بچے ہیں۔ مجھے بتائیں کہ میں کیا کروں؟
1672 مناظرکیا نکاح کے بعد اور رخصتی سے پہلے بیوی کے ساتھ وقت گذارنا جائز ہے؟
3024 مناظرمیں جلد ہی پاکستان میں ایک لڑکی سے شادی کروں گا۔ ہم نے پہلے ہی اپنی وزارت برائے مذہبی امور ، عمان میں اس سے شادی کی اجازت حاصل کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔اگر ہم عمان سے باہر کسی لڑکی سے شادی کرتے ہیں توعمانی شہری ہونے کے ناطے ہم کو اس کے لیے اجازت لینی پڑتی ہے۔اس کے والد بھی اس کے بارے میں جانتے ہیں، انھوں نے اجازت دے دی ہے۔ کیا اب میں اپنی ہونے والی بیوی سے بات کرسکتا ہوں یا اس کو موبائل کے ذریعہ سے میسج بھیج سکتا ہوں؟ یہاں کچھ اور اسباب ہیں پہلے میں داڑھی نہیں رکھتا تھا (اللہ مجھ کو معاف کرے) لیکن جب میں تبلیغ میں گیا تو میں بہت حد تک بدل چکا ہوں۔ اس لیے وہ سوچتی ہے کہ میں پورے طور پر متشدد ہوں۔ اس لیے میں اس شبہ کو دور کرنا چاہتا ہوں اور کسی طرح سے میں اس کو دعوت دینا چاہتا ہوں اپنی بات چیت کے ذریعہ سے۔ دوسرے میں دن بدن مایوس ہوتا جارہا ہوں کیوں کہ میں دوسری لڑکیوں کو نہیں دیکھتا ہوں اورنہ ہی کوئی دوستی رکھتا ہوں۔ اس لیے میں اپنے آپ کو اس سے بات کرکے موقع دینا چاہتا ہوں۔ کیا میں اپنی ہونے والی بیوی سے بات کرسکتا ہوں اور یا موبائل کے ذریعہ سے اس کو میسج بھیج سکتا ہوں؟
1675 مناظرسوال یہ ہے کہ ہمارے خاندان میں ایک لڑکی ہے ، ہم خاندان والے چاہتے ہیں کہ اس کی شادی برادری سے باہر کریں، کیوں کہ خاندان میں کوئی لڑکا نہیں ہے اور ہماری برادری میں اس وقت کوئی رشتہ نظر میں نہیں ہے۔والد صاحب خاندان کے بڑے ہیں، وہ اس کے لیے تیار نہیں ہیں۔ کہتے ہیں کہ قرآن سے ثابت کرو کہ خاندان سے باہر شادی کرنا جائز ہے؟ اوراسلام میں اس کی کیا حیثیت ہے؟ براہ کرم، جواب دیں۔
4210 مناظر