• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35284

    عنوان: گیر مسلم سے شادی کے مللق.

    سوال: غیرمسلم لڑکی سے سات سال کا وقت گذارنے کے بعد اس کے ساتھ زنا کیا اور اسقاط دوبار کروانے کے بعد لڑکا اپنے ماں پاب کی مرضی کے خلاف لڑکی سے شادی کرنا چاہے جب کہ لڑکی مسلم ہونے کو راضی ہو تو کیا لڑکے کو اپنے والدین کی بات ماننی چاہئے یا اس لڑکی سے شادی کرلینی چاہئے؟ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 35284

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2305=1315-12/1432 اب تک شریعت کے خلاف کیا وہ بھی گناہ کبیرہ کا ارتکاب تھا، اس گناہ سے سچی پکی توبہ واجب ہے اور آئندہ شادی کا نظام والدین سے مستغنی ہوکر نہ بنائے یہی اس کے حق میں بہتر ہے، بسا اوقات اولاد کا ذہن وہاں تک نہیں پہنچتا کہ جہاں تک ماں باپ کا ذہن اولاد کے منافع اور مضار سے تحفظ کے سلسلہ میں پہنچ جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند