• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 18051

    عنوان:

    کیا پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسرا نکاح کرسکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسرا نکاح کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 18051

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1974=1566-12/1430

     

    دوسری شادی کرنے کے لیے پہلی بیوی سے اجازت لینا ضروری نہیں۔ البتہ دوسری شادی کرنے کے بعد دونوں بیویوں کے درمیان کھانے،پینے لباس اور بیتوتة (رات گذارنے) میں مساوات سے کام لینا ضرور ی ہوگا۔ کما في القسم من کتب الفقہ


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند