• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 19395

    عنوان:

    جمعہ کے دن ناخون کاٹنا

    سوال:

    جو شخص جمعہ کے دن ناخون کاٹتا ہے تو اللہ تعالی اس کو اگلے جمعہ تک آفت سماوی اور تباہی سے محفوظ رکھتے ہیں بلکہ مزید تین دن اور، یعنی دس دن تک۔ دانتوں سے ناخون کاٹنے کو برص کا سبب بتایاجاتا ہے۔ برائے کرم آ پ صحیح حدیث سے حوالہ عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 19395

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 192=192-2/1431

     

     ضعیف روایت سے یہ فضیلت ثابت ہے، حوالے کی عبارت یوں ہے: وفي الحدیث: من قلم أظافیرہ یوم الجمعة أعاذہ اللہ من البلایا إلی الجمعة الأخری وزیادة ثلاثة أیام وفي الشامیة: قولہ (وفي الحدیث إلخ) قال الرزقاني: أخرج البیہقي من مسند أبي جعفر الباقر قال: کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یأخذ من أظفارہ وشاربہ یوم الجمعة، لہ شاہد موصول عن أبي ہریرة لکن سندہ ضعیف قال: [کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقصُّ شاربہ ویُقلّم أظفارہ یوم الجمعة قبل أن یروح إلی الصلاة] أخرجہ البیہقي وقال عقبة: قال أحمد: في ہذا الإسناد من یجہل قال السیوطي: وبالجملة فأرجحہا: أي الأقال دلیلاً ونقلاً یوم الجمعة والأخبار الواردة فیہ لیست بواہیة جدًّا مع أن الضعیف یعمل بہ في فضائل الأعمال اھ (شامي)

    (۲) اس بارے میں کوئی حدیث نظر سے نہیں گذری، البتہ فقہاء کی عبارات میں اس کی تصریح موجود ہے، قولہ: [ویستحب قلم أظافیرہ وقلمہا بالأسنان مکروہ یُورث البرص]۔ (شامي زکریا: ۹/۵۸۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند