• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 55262

    عنوان: جمعہ کی دو رکعت فرض نماز سے قبل اور بعد میں کتنی رکعت اور کونسی نماز پڑھی جانی چاہئے؟

    سوال: جمعہ کی دو رکعت فرض نماز سے قبل اور بعد میں کتنی رکعت اور کونسی نماز پڑھی جانی چاہئے؟

    جواب نمبر: 55262

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1896-1585/B=12/1435-U جمعہ کے فرض سے پہلے مسجد میں پہنچ کر پہلے دو رکعت تحیة المسجد پڑھے یہ نماز مستحب ہے، پھر چار رکعت ایک سلام سے سنت پڑھے یہ سنت موٴکدہ ہے اورجمعہ کے فرض کے بعد پہلے چار رکعت سنت، پھر دو رکعت سنت پڑھے یہ دونوں سنت موٴکدہ ہیں۔ (مفتی بہ قول کے مطابق) اس کے علاوہ نفل نماز ہے۔ اس میں اختیار ہے اپنی طاقت کے مطابق جتنی چاہے پڑھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند