• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 177805

    عنوان: فرض نماز اور جمعہ کے متعلق

    سوال: ایسی صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہئے یہاں سعودی حکومت نے کرونا وائرس کے در سے مسجد میں نماز پڑھنے پر اور جمعہ پر بھی پابندی لگا دی ہے تو ہمیں فرض نماز اور جمعہ کہاں پڑھی جائے برائے مہربانی رہبری فرمائیں۔

    جواب نمبر: 177805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 720-578/D=08/1441

    سرکار کی جانب سے مسجد میں جماعت کی نماز پر پابندی ہو جانے کی صورت میں گھر میں اہل خانہ کے ساتھ باجماعت نماز ادا کریں۔ جمعہ کی نماز کے بارے میں سعودیہ کے مقامی حنفی علماء کرام سے معلوم کرکے عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند