• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 608222

    عنوان:

    اگر ایک مسجد میں ۲/ جماعتیں ہوں تو ثواب کسے ملے گا؟

    سوال:

    ایک سوال تھا، جمعہ کی دو نما زیں ہوتی ہیں یہاں وجہ کرونا ہو یا جگہ کم ہو، کیا دونوں کا اجر جمعہ کی نماز کا ہو گا ؟

    جواب نمبر: 608222

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:276-243/H-Mulhaqa=6/1443

     صورت مسئولہ میں کسی مسجد محلہ میں ادا کی جانے والی دونوں نمازجمعہ میں جمعہ ہی کا ثواب ملے گا؛ البتہ اصل جماعت والوں کو مسجد کا بھی ثواب ملے گا، دوسری جماعت والوں کو نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند