عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 174982
جواب نمبر: 17498201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 301-245/D=04/1441
موجودہ اذانِ اول کی شروعات حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے وقت سے ہوئی، اور تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے اسے تسلیم کیا، کسی نے اعتراض نہیں کیا، اس لئے یہ باجماعِ صحابہ مشروع ہوگئی، اور اذانِ جمعہ کے وقت بیع و شراء وغیرہ تمام مشاغل ناجائز ہو جانے کا حکم جو پہلے اذان خطبہ کے بعد ہوتا تھا اب پہلی اذان کے بعد سے شروع ہوگیا، کیونکہ الفاظِ قرآن (نودي للصلٰوة من یوم الجمعة) اس پر صادق ہے؛ (تفصیل کے لئے معارف القرآن تفسیر سورہٴ جمعہ دیکھئے)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جمعہ کی دو رکعت فرض نماز سے پہلے جو چاررکعت سنت پڑھی جاتی ہے اس کی نیت کیسے کی جائے گی؟ اور وہ ظہر کی سنت ہوگی یا جمعہ کی ہوگی؟ اور دو رکعت فرض کے بعد کتنی رکعت سنت پڑھی جائے گی؟ اوراس کی ترتیب کیا ہوگی؟ اورنیت جوکی جائے گی وہ ظہر کی سنت کی کی جائے گی یا اورکوئی؟ تفصیل کے ساتھ اور جلدی جواب دیں مہربانی ہوگی۔ (۲) زید کو دس سورتیں یاد ہیں لیکن وہ تہجد کی نماز اس طرح پڑھتا ہے کہ پہلی رکعت میں دس مرتبہ قل ہو اللہ پڑھتا ہے پھر دوسری رکعت میں نومرتبہ یہی سورت پڑھتا ہے،پھر سلام پھیر دیتا ہے۔ اس کے بعد پھر دو رکعت کی نیت کرتا ہے اور پہلی رکعت میں نو مرتبہ یہی سورت پڑھتاہے اور اس کے بعددوسری رکعت میں آٹھ مرتبہ یہی سورت پڑھتاہے، تو کیا ایسا کرنا اس کے لیے جائز ہے اور اس کی نماز ہوجاتی ہے؟ جلدی جواب دیں مہربانی ہوگی؟
2465 مناظرمیں جمعہ کی نماز کے متعلق سوال کررہا ہوں۔ جمعہ کی فرض نماز کے بعد جو چار رکعت سنت نماز پڑھتے ہیں ان کو پڑھنے سے کیا ظہر کی نماز ادا ہوجاتی ہے؟ کیا ان کو پڑھنا ضروری ہے؟
706 مناظرہدیہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں حضرت ابو سعید رضی اللہ تعالی عنہ سے منقول ہے کہ انھوں نے گیہوں یا جو یا کھجور یا پنیر یا کشمش وغیرہ کو فطرہ میں دینے کا اختیار دیا ہے۔ کیا صرف گیہوں کا فطرہ دے کرکے ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کی خلاف ورزی نہیں کررہے ہیں؟ دوسروں کی رائے کو زیادہ وزن نہیں ے رہے ہیں اوراس طرح کر کے ہم غریبوں کا فائدہ کم کرتے ہیں؟ کیوں کہ مالداروں کو زیادہ مہنگی چیز کا فطرہ کے لیے اختیار کرنا چاہیے کیوں کہ وہ لوگ اس کو برداشت کرسکتے ہیں اورغریب لوگ سستی اشیاء اختیار کرسکتے ہیں۔ (۲) اس وجہ سے کیا ہمیں ہر سال ان فطروں کی اشیاء کی قیمتوں کا اعلان نہیں کرنا چاہیے؟ (۳)مالدار لوگوں کو قسم کا کفارہ ان کی طاقت کے حساب سے ادا کرنا چاہیے اور اگر وہ اس کو کم درجہ کو اختیار کرتے ہیں تو ان کاکفارہ قبول نہیں کرنا چاہیے اورمسکینوں کو کھانا دیتے وقت ان کو اپنے گھر اور فیملی کے معیارکے مطابق دینا چاہیے۔ اس اصول کے مطابق مالداروں کا فطرہ قیمتی اشیاء سے ہونا چاہیے۔ برائے کرم صحیح صورت حال بتائیں اور آیا ہمیں ان اشیاء سے مکمل صاع دینا چاہیے یا نصف صاع؟ ہمیں فطرہ کے بارے میں صحیح حکم بتائیں جیسا کہ اللہ ہم سے چاہتا ہے۔
983 مناظراگر
جمعہ کا خطبہ نہ ملے اور میں دوسری رکعت میں جاکر شریک ہوجاؤں تو کیا میرا جمعہ
ہوجائے گا، یا جمعہ کے لیے خطبہ سننا ضروری ہے؟ (۲) میرا دوسرا سوال یہ ہے
کہ جو یا رسول اللہ کہتے ہیں کیا یہ کہنا صحیح ہے یا غلط، کیوں کہ بریلوی یا رسو ل
اللہ کہتے ہیں؟ اس کے بارے میں کوئی حدیث یا قرآن میں اس کے بارے میں کوئی ذکر ہو
تو مجھے بتائیں؟ (۳)اور
ذرا فقہ کے با رے میں بتائیں کہ جو چار امام کو نہیں مانتا تو اس کے لیے کیا حکم
ہے اور کیا ان چار امام کو ماننا ضروری ہے؟ برائے کرم صحیح حدیث کے ساتھ واضح
کریں۔ مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔ آپ سب مفتی حضرات کا بہت بہت شکریہ
کسی معقول وجہ سے اگر کوئی شخص نماز جمعہ سے پہلے سنت ادا نہیں کرسکتا ہے تو اس کے بارے میں حنفی فقہاء کی کیا رائے ہے؟ کیا ان کو نماز جمعہ کے بعد ادا کرنا ضروری ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
630 مناظرکیا چھوٹے گاؤں اور دیہاتوں میں نماز جمعہ پڑھناجائز ہے؟ ہمارے یہاں اندرون سندھ کے تمام علماء چھوٹے گاؤں میں نماز جمعہ کے جواز کا فتوی دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ علامہ محمد ہاشم تھانوی نے چھوٹے گاؤں میں نماز جمعہ کے جواز کا فتوی دیا تھا۔ علامہ تھانوی کا وہ فتوی آپ احسن الفتاوی، ج:۴، ص:۱۷۰ پر دیکھ سکتے ہیں۔ کیا علامہ تھانوی کے فتوی کی وجہ سے ہم چھوٹے گاؤں میں نماز جمعہ پڑھ سکتے ہیں؟ گاؤں میں کیا شرائط ہیں، کتنی آبادی ہو تو گاؤں میں نمازجمعہ پڑھ سکتے ہیں؟ سندھ میں ایسے دیہاتوں میں بھی نماز جمعہ پڑھا جاتا ہے جہاں آبادی ٹوٹل پچاس ہو اور نماز جمعہ میں دس یا پندرہ آدمی ہوں۔ آپ کا اس بارے میں کیا فتوی ہے؟
2179 مناظر