عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 154070
جواب نمبر: 154070
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 1382-1354/N=1/1439
اگر سوال میں مذکور گاوٴں قریہ کبیرہ بہ حکم قصبہ ہے، یعنی: اس گاوٴں کی مردم شماری کم ازکم تین ہزار ہے ، گاوٴں میں اس کثرت سے مختلف دکانیں وغیرہ ہیں کہ گاوٴں والوں کی روز مرہ کی ضروریات گاوٴں سے ہی پوری ہوجاتی ہیں، اور پختہ مکانات اور متعدد پختہ سڑکیں اور گلیوں وغیرہ کی وجہ سے گاوٴں میں مدنیت کے آثار پائے جاتے ہیں ، اور مجموعی طور پر گاوٴں قصبہ جیسا معلوم ہوتا ہے اور ایک مسجد میں مسلسل جمعہ ہورہا ہے؛ لیکن اس میں جگہ کی تنگی ہے تو ایسی صورت میں دوسری مسجد میں بھی جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں، بلا کراہت درست ہے۔
وتوٴدی في مصر واحد بمواضع کثیرة مطلقاً علی المذھب، وعلیہ الفتوی، شرح المجمع للعیني وإمامة فتح القدیر دفعاً للحرج (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب الجمعة، ۳: ۱۵، ۱۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند