• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 23420

    عنوان: میں نے یہ سنا ہے کہ اگر کوئی چارجمعہ تک نماز نہ پڑھے یا چار جمعہ کی نماز نہ پڑھے تو اس کے دل پر کفر کی مہر لگا دی جاتی ہے، براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال: میں نے یہ سنا ہے کہ اگر کوئی چارجمعہ تک نماز نہ پڑھے یا چار جمعہ کی نماز نہ پڑھے تو اس کے دل پر کفر کی مہر لگا دی جاتی ہے، براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 23420

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):994=994-7/1431

    ابوداوٴد، ترمذی اور نسائی وغیرہ کتب حدیث میں صحیح روایت اس طرح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص سستی وکاہلی کی وجہ سے (بلاعذر) تین جمعہ ترک کردے تو اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگادیتے ہیں: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من ترک ثلاث جمع تھاونا طبع اللہ علی قلبہ ، رواہ ابو داوٴد والترمذی والنسائی وابن ماجة والدارمی (مشکوة) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند