• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 609221

    عنوان:

    جمعہ میں نمازیوں کی صف گلی میں آنے سے اسکول کی بچیوں کا گلی میں کھڑی رہ کر انتظار کرنا

    سوال:

    ہماری گلی میں ایک مسجد ہے ۔اسی میں جمعہ کے دن راستہ روک کر نماز ادا کرتے ہیں ۔اسی وقت اسکول کی چھٹی ہوتی ہے ۔لڑکیاں گلیوں میں کھڑی رہتی ہیں ۔اس طرح نماز ادا کرنا ٹھیک ہے ۔

    جواب نمبر: 609221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:417-303/H-Mulhaqa=6/1443

     صورت مسئولہ میں نماز جمعہ کے وقت لڑکیوں کا گلیوں میں کھڑی رہ کر انتظار کرنا یقیناً نامناسب ہے؛ لیکن دوسری طرف جمعہ میں مسجد میں جگہ کی تنگی بھی ایک مجبوری ہے ؛ لہٰذا ایسی صورت حال میں ذمے داران مسجد اور اسکول دونوں کو چاہیے کہ اس کا کوئی مناسب حل نکالیں، مثلاً اسکول کی چھٹی اذان اول اور خطبہ جمعہ سے ۱۵،۲۰/ منٹ پہلے یا بعد میں کی جائے یا اذان اول اور خطبہ کا وقت ۱۵، ۲۰/ منٹ پہلے یا بعد میں کردیا جائے اور امام صاحب کو ہدایت کردی جائے کہ جمعہ کا خطبہ اور جمعہ کی نماز زیادہ لمبی نہ کیا کریں، اور گلی میں نماز پڑھنے والے سنتیں گلی میں نہ پڑھا کریں؛ بلکہ گھر جاکر پڑھا کریں، اور اگر ذمے داران کی نظر میں اس سے بہتر کوئی صورت ہو تو اسے اختیار کیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند