• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 11564

    عنوان:

    جمعہ کی نماز میں کل کتنی رکعتیں ہیں ،کتنی رکعتیں فرض ہیں اور کتنی سنت ہیں او رکتنی نفل ہیں؟

    سوال:

    جمعہ کی نماز میں کل کتنی رکعتیں ہیں ،کتنی رکعتیں فرض ہیں اور کتنی سنت ہیں او رکتنی نفل ہیں؟

    جواب نمبر: 11564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 457=376/د

     

    جمعہ کی نماز میں سنت ونفل ملاکر کل چودہ رکعتیں ہیں: جن میں سے چار رکعت جمعہ سے پہلے سنت موٴکدہ ہے، دو رکعت نماز جمعہ یہ فرض ہے، اس کے بعد چار رکعت طرفین (امام ابوحنیفہ اور امام محمد رحمہما اللہ) کے نزدیک اور چھ رکعت امام ابویوسف رحمہ اللہ کے نزدیک سنت موٴکدہ ہے اور یہی قول راجح ہے، آخر میں دو رکعت نفل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند