• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 159158

    عنوان: عید کے دن جمعے کی نماز

    سوال: حضرت ہماری مسجد میں یہ مسئلہ بیان کیا گیا تہا کہ اگر عید جمعہ کے دن آجائے تو اس دن جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں لیکن سنت یہ ہے کہ اس دن جمعہ کی نماز کے بجائے گہر میں ظہر کی نماز ادا کی جائے اور انہوں نے یہ بہی کہا کہ عمل سنت ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے ۔

    جواب نمبر: 159158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 638-525/sd=6/1439

     اگر عید جمعہ کے دن آجائے ، تو حسب شرائط جمعہ کی نماز پڑھنا فرض ہے ، عید کی وجہ سے جمعہ کے بجائے گھر میں ظہر کی نماز پڑھنا صحیح نہیں ہے ، اگر کوئی شخص اس دن گھر میں ظہر پڑھنے کو مسنون کہتا ہے ، تو اس سے دلیل کا مطالبہ کیا جائے ۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند