Q. ایک بڑا قصبہ ہے جس میں مختلف محلے ہیں اور ہر محلہ میں مسجدہے ۔ اس میں زندگی کی اکثر ضروریات موجود ہیں مثلا سرکاری اسکول، روڈ، ڈاکٹر، ٹرکیں، حجام، ملاح، موچی، اور چالیس یا پچاس دکانیں ۔ وہاں روز مرہ زندگی کی مختلف اشیاء میسر ہیں اور آج سے اسی ۸۰/ سال پہلے مقامی لوگوں نے ایک جگہ جمعہ کی نماز شروع کی تھی ، سارے محلے والے وہاں جمع ہوتے ہیں اور آج تک وہ جمعہ جاری ہے، لیکن کچھ لوگ اس جمعہ نماز کو ناجائز کہتے ہیں اور ظہر کی نماز اسی مسجد میں باجماعت اداکرتے ہیں، وجہ یہ بتاتے ہیں کہ یہ علاقہ حکومت میں شامل نہیں ہے ، یہ علاقہ گھرہے، لیکن اس میں صوبے اور قومی ووٹ دونوں ہوتے ہیں اور ووٹنگ کے وقت باقاعدہ حکومت کی نگرانی ہوتی ہے اور اس قصبہ کے کل مکانات (۵۵۶)ہیں اور کل آبادی ۴۷۰۹/ ہے۔ براہ کرم، قرآن و حدیث اور فقہ حنفی کی روشنی میں تفصیل سے جواب دیں۔