• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 601015

    عنوان: كیا میں صرف اپنی والدہ کے ساتھ جمعہ کی جماعت قائم كرسكتا ہوں؟

    سوال:

    کیا میں والدہ کے ساتھ جمعہ کی جماعت کرا سکتاہوں؟ ہم دو لوگ ہی جماعت کے حصے ہوں گے، اور اس کا طریقہ تفصیل سے بتائیں ؟

    جواب نمبر: 601015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 211-176/M=03/1442

     جمعہ قائم کرنے کے لئے جواز جمعہ کے شرائط میں سے ایک شرط جماعت ہے اور جماعت میں امام کے علاوہ کم از کم تین بالغ مرد کا ہونا ضروری ہے لہٰذا آپ صرف والدہ کے ساتھ جمعہ کی جماعت قائم نہیں کرسکتے۔ والسادس: الجماعة وأقلہا ثلاثة رجال ․․․․․ سوی الإمام بالنص وفي الشامي: واحترز بالرجال عن النساء والصبیان فإن الجمعة لا تصح بہم وحدہم الخ (شامی اشرفی دیوبند: ۳/۲۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند