• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 48434

    عنوان: جمعہ کی کل کتنی رکعات ہیں؟ کیا جمعہ کے بعد ۴ رکعات پڑھنا سنت موٴکدہ ہے؟

    سوال: جمعہ کی کل کتنی رکعات ہیں؟ کیا جمعہ کے بعد ۴ رکعات پڑھنا سنت موٴکدہ ہے؟

    جواب نمبر: 48434

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1581-1181/H=11/1434-U جمعہ کی نماز سے قبل چار رکعات سنت موٴکدہ ہیں اور بعد فرض جمعہ چار موٴکدہ ہیں اور امام ابویوسف رحمہ اللہ کے نزدیک چھ سنت ہیں یعنی بعد فرض جمعہ پہلے چار سنت موٴکدہ اور پھر دو رکعت، پس کل رکعات دس ہیں اور امام ابویوسف رحمہ اللہ تعالی کے نزدیک بارہ رکعات ہیں، مجمع الانہر ص۱۹۴، ۱۹۵ جلد اول میں اسی طرح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند