عقائد و ایمانیات - بدعات و رسوم

Pakistan

سوال # 147495

میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم منانا جائز ہے؟ اور کیا صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے بھی میلاد منایا تھا؟ اگر جائز نہیں تو وجہ کیا ہے؟

Published on: Jan 22, 2017

جواب # 147495

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 437-435/M=4/1438



آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش (یوم میلاد) پر خوشی وجشن منانا، اور اسے کارِ ثواب سمجھنا درست نہیں، یہ دین میں ایک نئی چیز ایجاد کرنا ہے، نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا حکم دیا، نہ صحابہٴ کرام نے یہ منایا، نہ سلف صالحین وائمہ مجتہدین سے اس کا ثبوت ہے اس لیے ۱۲/ ربیع الاول کو عید میلاد النبی منانا جائز نہیں، من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو ردّ (صحیح البخاری) اور ․․․ إیاکم ومحدثات الأمور فإن کل محدثة بدعة، وکل بدعة ضلالة․ (مسند أحمد، أبوداوٴد، ترمذي)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات