عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 57728
جواب نمبر: 57728
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 408-408/M=4/1436-U
(۱) کھانا سامنے رکھ کر فاتحہ نیاز کرنا بدعت ہے، لیکن اس کی وجہ سے کھانا حرام نہیں ہوجاتا، آپ لانے والے کو مسئلہ صاف بتادیا کریں کہ فاتحہ نیاز شریعت سے ثابت نہیں ہے اور ایصال ثواب کا کھانا غرباء کو کھلانا چاہیے۔ (۲) جمعہ کی اذان اول پر کام کو موقوف کردینا اگر آپ کے دائرہٴ اختیار سے باہر ہے اور آپ ہرممکن کوشش کے باوجود کام جاری رکھنے پر مجبور ہیں تو اس کا اصل گناہ ووبال تو آفیسر پر ہے، لیکن ایسی جگہ ملازمت چھوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے، اور جب جب تک مجبوری میں کام پر لگے ہیں تب تک آفیسر سے پوری سعی کریں کہ اذان اول پر چھوڑدے۔ (۳) خواتین کا نعت پڑھنا منع نہیں ہے، لیکن شرط یہ ہے کہ آواز نامحرم تک نہ پہنچے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند