• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 160169

    عنوان: عرس میں جانا کیسا ہے ؟

    سوال: سوال: ۱)عرس میں جانا کیسا ہے ؟ ۲) عرس کے چاول تبرک کھانا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 160169

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:763-696/M=7/1439

    (۱) عرس کی محافل ومجالس بالعموم بدعات وخرافات پر مشتمل ہوتی ہیں اس لیے عرس میں نہیں جانا چاہیے اور عرس میں لوگ نذر ونیاز کا کھانا تقسیم کرتے ہیں یا پیر وبزرگ کے ایصالِ ثواب کے لیے تقسیم کرتے ہیں جس کے مستحق غرباء ہوتے ہیں اس لیے عام لوگوں کو اس کا کھانا کھانے سے بھی بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند