• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 603247

    عنوان:

    نكاح میں سہر ا باندھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    ہم اپنے نکاح پہ سہرا نہیں باندھنا چاہتے ، مگر لڑکی والے اور ہمارے گھر والے زور ڈال رہے ہیں ، اور ہم دین میں اضافہ کرکے بدعت نہیں کرنا چاہتے،(۱) کیا سہرا پہننا کہین سے ثابت ہوتاہے، کوئی دلیل ہے اس کی جیسے کوئی حدیث ہے؟(۲) یہ سہرا کب اور کس نے شروع کیا؟(۳) ہم ان لوگوں کو کیسے سمجھائیں؟(۴) لوگ کہتے ہیں کہ اچھا ہے، اگر ایسا ہے تو کیا ہمارے نبی اس کام کو نہیں کرتے؟

    جواب نمبر: 603247

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 558-434/D=07/1442

     (۱) اسلام میں سہرا پہننا نہیں ہے کسی دلیل سے بھی ثابت نہیں،نہ کوئی حدیث ہے ، یہ بدعت ہے۔

    (۲) مسلمانوں کا طریقہ نہیں ہے بلکہ غیر مذہب والوں کا طریقہ ہے ہندوانی رسم ہے، مسلمانوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔

    (۳، ۴) ان سے کہہ دیں یہ مسلمانوں کا طریقہ نہیں ہے یہ اچھا نہیں بلکہ برا عمل ہے۔ شادی سادہ طریقہ پر بدعات و رسوم سے خالی ہونی چاہئے۔ آپ کی بات درست ہے، اللہ تعالی توفیق اور ہمت دے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند