عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 603673
گھروالوں کا ملکر میت کے لے قران پڑھنا
کیا ایک خاندان کے لوگ اپنے مرنے والے رشتے دار کے لے ملکر قران پڑھ سکتے ہیں؟ جیسے سب ایک یا دو پارہ ملکر پڑھیں اور اس طرح سے ہر روز ایک قران پورا کر کے مرنے والے کو اسکا ثواب پہنچائے؟
جواب نمبر: 603673
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 833-617/H=07/1442
مل کر نہ پڑھیں بلکہ جو شخص جس قدر جس وقت جتنا چاہے پڑھ کر ثواب پہونچا دیا کرے ہر روز ایک قرآن پڑھ کر ثواب پہونچانے کا بھی شرع میں کوئی حکم نہیں ہے اخلاص کے ساتھ جو کچھ پڑھ کر ثواب پہونچاتے رہیں وہی اللہ تعالی کے نزدیک ارجی للقبول ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند