• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 42033

    عنوان: رسم پورا نہ ہونے پے تعلق توڑ دینا

    سوال: مجھے پوچھنا یہ ہے کہ کیا نکاح میں دودھ پلانے کی کوئی رسم ہے؟اگر دودھ بوتل میں لیا جائے تو اس پہ اتنا برا ماننا کہ سسرال سے تعلق توڑدیا جائے ، جائز ہے؟

    جواب نمبر: 42033

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1728-1159/H=12/1433 (۱) مذہب اسلام میں بلکہ ہمارے علاقہ میں تو اس رسم کا وجود نہیں اور ویسے بھی اگر آپ کے یہاں رائج ہے تو یہ رسم غیراسلامی رسم ہے کہ جو واجب الترک ہے۔ (۲) بوتل میں دودھ لینے کا کیا واقعہ پیش آیا؟ اس کو وضاحت کے ساتھ دوبارہ لکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند