• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 174733

    عنوان: میت کو قبر میں اتارنے سے پہلے قبر میں خوشبو ڈالنا

    سوال: کیا فرما تے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کہ بارے میں کہ ہماری بستی واطراف میں میت کو قبر میں اتار نے سے پہلے قبر میں عطر چندن کا بُرادہ اور گلاب کا عرق ڈالا جاتا ہے کیا یہ عمل درست ہے کیا شریعت میں اس کی کوء اصل ہے ۔شرعا رہنماء فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:216-186/SD=4/1441

    میت کو قبر میں اتارنے سے پہلے قبر میں خوشبو ڈالنا جائز ہے؛ البتہ قبر میں میت کو رکھ کر میت پر عرق گلاب وغیرہ چھڑکنا بدعت ہے۔ دیکھیے: فتاوی محمودیہ : ۱۰۳/۹، ڈھابیل ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند