• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 21252

    عنوان:

    عید میلاد کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    سوال:

    عید میلاد کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 21252

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 615=416-4/1431

     

    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس حالات اور سیرتِ مبارکہ کا ذکر کرنا صرف جائز بلکہ مستحسن اورافضل الاذکار ہے، لیکن مروجہ عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم جس نوعیت سے منعقد کی جاتی ہے، اس کا وجود صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور تابعین وتبع تابعین اورائمہ مجتہدین رحمہم اللہ کے زمانے میں نہیں تھا، إن علم المولود بدعة لم یقل بہ ولم یفعلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم والخلفاء والأئمة (الشرعة الإلہیة بحوالہ کفایت المفتی: ۱/۱۵۷) اس لیے اس سے احتراز ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند