• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 147495

    عنوان: میلاد منانا کیسا ہے؟

    سوال: میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم منانا جائز ہے؟ اور کیا صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے بھی میلاد منایا تھا؟ اگر جائز نہیں تو وجہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 147495

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 437-435/M=4/1438

    آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش (یوم میلاد) پر خوشی وجشن منانا، اور اسے کارِ ثواب سمجھنا درست نہیں، یہ دین میں ایک نئی چیز ایجاد کرنا ہے، نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا حکم دیا، نہ صحابہٴ کرام نے یہ منایا، نہ سلف صالحین وائمہ مجتہدین سے اس کا ثبوت ہے اس لیے ۱۲/ ربیع الاول کو عید میلاد النبی منانا جائز نہیں، من أحدث في أمرنا ہذا ما لیس منہ فہو ردّ (صحیح البخاری) اور ․․․ إیاکم ومحدثات الأمور فإن کل محدثة بدعة، وکل بدعة ضلالة․ (مسند أحمد، أبوداوٴد، ترمذي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند