india

سوال # 167899

حضرت بختار کاکی رح کی تربیت کس نے کی تھی؟میں نے سنا ہے کہ ان کی والدہ نے ان کی تربیت کی تھی، کیا ان کی والدہ عالمہ تھیں؟ اور کیا کوئی بغیر عالمیت کے کسی کی تربیت کر سکتا ہے ؟

Published on: Jan 16, 2019

جواب # 167899

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa : 487-443/M=05/1440



حضرت بختیار کاکی رحمة اللہ علیہ کو ان کی والدہ نے ان کی تربیت کے لئے پڑوس کے ایک بزرگ کے حوالے کیا تھا اور انہوں نے ان کو ایک باکمال معلم کی تربیت میں دیا تھا (مستفاد : تاریخ مشائخ چشت) ، ان کی والدہ عالمہ تھیں یا نہیں اس کی صراحت نہیں ملی، لیکن تربیت کے لئے عالمیت ضروری نہیں، اگر کوئی عالم یا عالمہ نہیں ہے لیکن وہ تربیت یافتہ ہے تو وہ دوسرے کی تربیت کرسکتا ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات