معاشرت >> تعلیم و تربیت
سوال نمبر: 3993
اسلامی یا دوسری دنیوی کتابوں کی طرف پاؤں کرکے سونا کیساہے؟
اسلامی یا دوسری دنیوی کتابوں کی طرف پاؤں کرکے سونا کیساہے؟
جواب نمبر: 3993
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 425/ ل= 389/ ل
دینی کتابوں کی طرف پیر کرکے سونا بشرطیکہ وہ پاوٴں کے محاذات سے اونچی نہ ہوں مکروہ ہے، دنیوی کتابوں کی طرف پاوٴں کرکے سو سکتے ہیں: أو إلی مصحف أو شيء من الکتب الشرعیة إلا أن یکون علی موضعٍ مرتفعٍ عن المحاذاة فلا یکرہ (الدر المختار مع الشامي: ج۲ ص۴۲۷، ط زکریا دیوبند)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند