India

سوال # 19408



میں
کچھ برسوں سے بہت زیادہ پریشانی میں ہوں کیوں کہ میرے خلاف میرے کاروبار کے ساتھی
کے ذریعہ سے غلط کیس کردئے گئے ہیں جو کہ کانپور میں رہ رہا ہے۔میں نے 1995میں
اپنا کاروبار چھوڑ دیا اور علی گڈھ میں رہ رہا ہوں اور جامعہ اردو علی گڈھ میں
نوکری کررہا ہوں۔ نیز میرے چھوٹے بھائی کے خلاف ایک دوسرے کے ذریعہ جھوٹا کیس کیا
گیا ہے اور وہ جیل میں ہے۔ میں نہیں جانتاہوں کہ کیا ہورہا ہے اگر چہ وہ معصوم ہے۔
برائے کرم ہمارے لیے دعا کریں اور مجھے کوئی وظیفہ اور آیت بتائیں میرے اور میرے
چھوٹے بھائی کے ورد کے لیے۔



Published on: Feb 11, 2010

جواب # 19408

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(ھ):
231=211-2/1431



 



اول
آخر درود شریف کی ایک ایک تسبیح اور درمیان میں
رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَةً
لِلْقَوْمِ الظَّالِمِیْنَ
کی ایک تسبیح (سو 100مرتبہ)پڑھا
کریں، اللہ پاک آپ کو اور آپ کے جمیع متعلقین کو تمام مکارہ سے محفوظ رکھے اور
سعادت دارین سے نوازے۔ آمین




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات