• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 153482

    عنوان: استغفار کا طریقہ بتائیں۔

    سوال: حضرت مفتی صاحب! استغفار کا طریقہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 153482

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1247-1184/sn=11/1438

    ”استغفار“ کا کوئی خاص طریقہ شریعت میں متعین نہیں ہے، جب موقع ملے احادیث میں وارد استغفار کی دعاوٴں کے ساتھ یا اپنے الفاظ میں اللہ تبارک وتعالی سے استغفار یعنی مغفرت طلب کرسکتے ہیں؛ البتہ خصوصیت کے ساتھ پنجوقتہ نمازوں کے بعد تین مرتبہ ”استغفر اللہ“ کہنے کا معمول بنائیں، یہ سنت ہے ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند