• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 60594

    عنوان: اللہم اجعل أولَ ہذا النہارِ صلاحًا وأوسطہ فلاحًا وآخرہ نجاحًا وأسألک خیرَ الدنیاوالآخرة یا أرحم الراحمین․ یہ دعا کس کتاب میں ہے اور اس کا ترجمہ بتائیں۔

    سوال: اللہم اجعل أولَ ہذا النہارِ صلاحًا وأوسطہ فلاحًا وآخرہ نجاحًا وأسألک خیرَ الدنیاوالآخرة یا أرحم الراحمین․

    جواب نمبر: 60594

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 562-526/Sd=10/1436-U یہ دعا علامہ ابن کثیر رحمہ اللہ کی مشہور کتاب جامع المسانید والسنن (۵/۵۹، رقم: ۶۰۵۵) پر موجود ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم دن کے شروع میں دعا مانگتے تھے، دعا کا ترجمہ یہ ہے: ”اے اللہ! اس دن کے ابتدائی حصے میں درستگی اور درمیانی اور آخری حصہ کو کامیابی (مقصد میں حصولیابی) کا ذریعہ بنادے، اے ارحم الراحمین! ہم آپ سے دنیا اور آخرت کی بھلائی کا سوال کرتے ہیں“۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند