• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 9642

    عنوان:

    سوال سے پہلے اپنے مختصر سے حالات بتاتا چلوں کہ بندہ کی عمر 20سال ہے۔ یونیورسٹی میں عصری تعلیم حاصل کررہا ہے۔ الحمد للہ پانچ وقت نماز کا پابند اورتبلیغی جمات سے تعلق ہے۔ اور مشت زنی، فلم دیکھنے ، بدنظری سے اللہ نے بچایا ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں جو کچھ مطالعہ کرتا ہوں پرچہ میں جاکر شبہ میں پڑکر غلط کرجاتا ہوں۔ بہت پریشان ہوں۔ گھر والے بھی حیران ہیں کہ کیا ہو رہاہے۔ برائے مہربانی جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9642

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2533=2079/ ب

    ہرفرض نماز کے بعد اپنا داہنا ہاتھ سر پر رکھ کر یا قَوِیُّ ۱۱/ مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ اور کتاب پڑھنے یا کچھ لکھنے کے لیے بیٹھیں تو ۳ مرتبہ سُبْحَانَکَ لاَ عِلْمَ لَنَا اِلاَّ مَا عَلَّمْتَنَآ اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُ اور پھر ۳/ مرتبہ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِّرْ لِیْ اَمْرِیْ وَحْلُلْ عُقْدَةً مِّنْ لِّسَانِیْ یَفْقَھُوْا قَوْلِیْ پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ نسیان کی یہ شکایت نہ رہے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند