متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 151608
جواب نمبر: 151608
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 769-637/D=9/1438
(۱) آپ اپنی تعلیم سے یہ نیت کریں کہ ان شاء اللہ اس کے ذریعہ دین اسلام اور مسلمان قوم کی جو بھی خدمت ہوسکے گی انجام دوں گا۔
(۲) تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی دین داری کے تحفظ کا خیال رکھیں یعنی دین داری قائم رہے اور ترقی کرے جس کے لیے شرعی احکام پر عمل اور گناہوں سے بچنا نہایت ضروری ہے۔
(۳) رَبِّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی، وَیَسِّرْ لِی أَمْرِی، وَاحْلُلْ عُقْدَةً مِنْ لِسَانِی، یَفْقَہُوا قَوْلِی․ صبح شام ۳/بار درود شریف کے ساتھ پڑھا کریں۔
(۴) رَبِّ زِدْنِی عِلْمًا رَبِّ انْفَعْنِی بِمَا عَلَّمْتَنِی، وَعَلِّمْنِی مَا یَنْفَعُنِی․ ہرنماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھ بھی لیا کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند