• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 607135

    عنوان:

    چندہ کرکے کچھ رقم خود لینا اور کچھ مدرسہ کو دینا

    سوال:

    سوال یہ ہے کہ میں جس مسجد میں پیش امام ہو اس مسجد میں میں نے بچوں کو پڑھنے کیلئے ایک مدرس کو رکھا ہے ۔اور میں ہر مہینے مدارس کیلئے کچھ پیسے جمع کرتا ہوں تو اس میں سے کچھ پیسے اس کو دیتا ہوں اور کچھ اپنے پاس رکھتا ہو اور اپنے لیے استعمال کرتا ہوں ۔تو کیا اس سے جو پیسے میں لیتا ہو ں اور اپنے آپ کیلئے استعمال کرتا ہوں تو کیا وہ میرے لئے جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 607135

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:358-246/L=3/1443

     آ پ کا یہ طریقہ صحیح نہیں، اگر آپ چندہ کرتے ہیں تو چندہ کی رقم مسجد کی کمیٹی یا جس کے تحت مکتب چلتا ہو اس کے حوالہ کریں ، کمیٹی کے حضرات اگر چندہ کرنے کی بناپرآپ کی اجرت مقرر کردیں تو اس اجرت کا لینا جائز ہوگا؛ لیکن یہ کرنا کہ ازخود چندہ کرکے کچھ رقم مدرس کو دیدینا اور کچھ خود رکھ لینا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند