• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 40190

    عنوان: گذشتہ سالوں كی زكاة كا مسئلہ

    سوال: اگر ہمیں گذشتہ کچھ سالوں کی زکاة دینا ہو تو ہم اس کا حساب کیسے لگائیں گے؟مطلب سابقہ زکاة اور عشر کی رقم لون میں کٹ جائیں گی اور پھر نئے سال کی زکاة کا حساب لگایا جائے گا؟یا زکاة کے لئے تمام اثاثے کی قیمت حساب کیا جائے گا؟

    جواب نمبر: 40190

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1255-896/D=8/1433 گذشتہ جن سالوں کی زکاة نکالنی ہے، ان میں سب سے پہلے سال جس قدر سونا چاندی نقد روپے اور مال تجارت آپ کے پاس رہا ہو، ان سب کی قیمت نکال کر ڈھائی فیصد زکاة کا حساب لگا لیں، پھر اس کے بعد کے سال میں مذکورہ ڈھائی فیصد کم کرنے کے بعد جس قدر مال ہو اس کی زکاةنکالیں۔ اسی طرح آگے بھی ڈھائی فیصد ہرسال کٹ کر کم ہوتے جائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند