عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 150829
جواب نمبر: 150829
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 673-589/D=8/1438
زکاة کے مستحقین کا بیان خود قرآن پاک میں کردیا گیا ہے، جن میں غرباء اور مساکین داخل ہیں، سوال میں جو مد (لائسنس بنوانا) ذکر کیا گیا یہ ان میں شامل نہیں ہے، لہٰذا مفتی صاحب موصوف کی بات صحیح نہیں ہے اور زکاة کی رقم مستحق زکاة غریب مسکین کو مالک بناکر دیدینا ضروری ہے۔
پینٹ شرٹ پہننا ناجائز ہے یہ بات ان کی درست ہے، یہ صلحا کا لباس نہیں ہے، نیز اس میں متعدد کراہت پر مشتمل باتیں پائی جاتی ہیں، مثلاً: (الف) پائنچہ کا ٹخنہ سے نیچے ہونا۔ (ب) اگر پینٹ چُست اور تنگ ہے تو نماز پڑھنے اور استنجا کرنے میں تکلف ہوتا ہے بلکہ کبھی طہارت میں کمی رہ جاتی ہے۔ وغیرہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند