• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 30433

    عنوان: میراسوال زیورات کی زکاة کے بارے میں ہے۔ میں شافعی مسلک سے ہوں، کیا عورت کو اپنے زیورات کی زکاة نکالنا ضروری ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میراسوال زیورات کی زکاة کے بارے میں ہے۔ میں شافعی مسلک سے ہوں، کیا عورت کو اپنے زیورات کی زکاة نکالنا ضروری ہے؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 30433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):260=240-3/1432

    حضرات شوافع کے یہاں عورتوں کے استعمالی زیورات میں زکاة واجب نہیں، ان کے یہاں سونے چاندی کی ڈلی میں زکاة واجب ہے، اور احناف کے یہاں سونے چاندی میں زکاة واجب ہے، خواہ وہ زیورات کی شکل میں ہوں یا ڈلی کی شکل میں ہوں، یا برتن کی شکل میں ہوں، وہ ہرحال میں عین مال ہے، اور ثمن خِلقی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند