• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 171552

    عنوان: کیا سرکاری ٹیکس، شرعی زکوة میں شمار کیا جاسکتا ہے؟

    سوال: اسلامی حکومت میں زکات وصول کرنا حکومت کی ذمہ داری رہی ہے ، موجودہ دور میں ایسی صورتحال تو نہیں لیکن حکومت وقت آمدنی پہ ٹیکس لیتی ہے ، کیا زکات کا حساب کرتے ہوئے اس ٹیکس کو شامل کیا جا سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 171552

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:925-765/N=11/1440

    ٹیکس گورنمنٹ لیتی ہے اور زکوة اللہ کا فریضہ ہے اور شریعت میں زکوة کا خاص مصرف متعین کیا گیا ہے؛ جب کہ ٹیکس میں زکوة کی شرائط اور اس کے مصرف وغیرہ کا کوئی لحاظ نہیں کیا جاتا؛ اس لیے سرکاری ٹیکس، شرعی زکوة سے الگ ہے، ٹیکس کو زکوة میں شمار نہیں کیا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند