عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 170667
جواب نمبر: 170667
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:813-774/sd=10/1440
(۱) اگر زمین خریدتے وقت بعد میں اس کو فروخت کرنے کی یقینی نیت تھی ، ایسی نیت نہیں تھی کہ اگر قیمت بڑھے گی تو فروخت کریں گے ورنہ فروخت نہیں کریں گے ، کسی دوسرے کام میں زمین استعمال کریں، تو حسب شرائط اس کی زکات واجب ہوگی ، گذشتہ تین سالوں میں آپ کی زکات کی جو تاریخ بنتی ہو، اس تاریخ میں اپنی زمین کا نرخ کا اندازہ لگاکر زکات نکالیں اور اندازہ میں احتیاطا زمین کی قیمت کچھ زیادہ جوڑ لیں تو بہتر ہے ۔
(۲) متعینہ تاریخ میں زمین کا مجموعی طور پر جو نرخ ہوگا ، اس کی قیمت کے اعتبار سے زکات نکالنا واجب ہوگا ، رجسٹری کا پیسہ الگ سے جوڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند