• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604631

    عنوان:

    چند سال قبل میں نے زكات كے پيسوں كا كھانا كئی بار كھالیا تھا‏، اب اس كی تلافی كس طرح ہوسكتی ہے؟

    سوال:

    میں کچھ سال پہلے مدرسہ میں پڑھتا تھا وہاں میں نے زکات کے پیسوں کا کھانا کئی بار کھا لیا اور اس کا خون بھی بن گیا ہوگا۔ اب میرے لئے کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 604631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1018-649/B=10/1442

     اگر آپ صاحب نصاب تھے تو جتنے پیسوں کا کھانا آپ نے کھایا ہے اندازہ لگاکر اتنے پیسے مد زکاة میں اس مدرسہ میں جمع کردیں۔ آپ بری الذمہ ہوجائیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند