• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 17491

    عنوان:

     میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا غیر مسلموں سے مدرسہ کے لیے چندہ لینا جائز ہے؟

    سوال:

     میں جاننا چاہتاہوں کہ کیا غیر مسلموں سے مدرسہ کے لیے چندہ لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 17491

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):1850=1477-12/1430

     

    اگر غیرمسلم بخوشی نیک کام سمجھتے ہوئے مدرسہ کے لیے چندہ دے اور اس کے چندہ کو قبول کرنے میں کسی مفسدہ کا اندیشہ نہ ہو تو اس کے چندہ کو قبول کرنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند