عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 5239
کیا مدرسہ کا مدرس صدقہ کامال کھا سکتا ہے؟ اگر کھا سکتاہے تو کس صورت میں؟
کیا مدرسہ کا مدرس صدقہ کامال کھا سکتا ہے؟ اگر کھا سکتاہے تو کس صورت میں؟
جواب نمبر: 523901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 243=243/ م
صدقہ واجبہ جیسے زکاة، صدقہ فطر وغیرہ کے مستحق فقراء اور غرباء ہیں تو اگر مدرسہ کا مدرس بھی مستحقین میں سے ہو اور ان کی تدریسی خدمت کے معاوضہ میں صدقہ کا مال نہ دیا جائے تو اس صورت میں ان کے لیے صدقہ کا مال کھانا جائز ہے، ورنہ نہیں۔ اور صدقہ نافلہ بدون کسی قید کے ہرصورت میں درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
غریب والدین كے بچوں كو زكاۃ دے كر فیس وصول كرنا؟
4289 مناظرصاحب نصاب طالب علم كا اس مدرسے میں زكاۃ دینا جس اس كا قیام وطعام ہو
7846 مناظرمشترکہ کاروبار میں زکاۃ کس طرح نکالی جائے ؟
2754 مناظرپرافٹ كے طور پر ملنے والی رقم میں زكاۃ كی نیت كرلینا اور پرافٹ وصول نہ كرنا
7979 مناظر