• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 611139

    عنوان:

    صاحب نصاب طالب علم كا اس مدرسے میں زكاۃ دینا جس اس كا قیام وطعام ہو

    سوال:

    سوال : حضرت ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم ایک مدرسہ میں قیام کرتے ہیں اور ہم کھانا وغیرہ مدرسہ میں ہی کھاتے ہیں اب ہمارے پاس کچھ رقم ہے جس پر زکوٰۃ واجب ہوگیا ہے تو کیا ہم زکوٰۃ کا جو رقم ہے ہم جس مدرسہ میں رہتے ہیں اُس ادارہ میں زکوٰۃ و صدقات دیں سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 611139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 999-766/D=09/1443

     (1)              زكاۃ كے مستحق غرباء مساكین ہیں‏، مذكورہ مدرسہ میں اگر غریب اور مستحق زكاۃ طلبہ پڑھتے ہیں اور ان كے كھانے وغیرہ كا انتظام مدرسہ سے ہوتا ہے تو آپ اپنی زكاۃ كی رقم مدرسہ والوں كو دے سكتے ہیں‏، مدرسہ والے شرعی طریقے پر اسے مستحقین پر خرچ كردیں۔

    (2)              جب آپ خود صاحب نصاب ہیں تو زكاۃ كی رقم كا كھانا آپ كے لیے مدرسہ میں كھانا جائز نہ ہوگا۔ ہاں امدادی رقم سے كھانا بنتا ہو تو جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند