• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 68082

    عنوان: زکاة کا روپیہ نکال کر فوراً مستحق کو دینا لازم ہے؟

    سوال: زکاة کا روپیہ نکال کر فوراً مستحق کو دینا لازم ہے؟ یا روپیہ نکال دیا ہے ، اب جب چاہیں کتنے بھی دنوں بعد مستحق کو دیں؟ اس بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 68082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 898-731/D=11/1437 زکوٰة کی رقم نکال کر فوراً مستحق کو دینا ضروری نہیں ہے کسی مصلحت سے دینے میں تاخیر بھی کرسکتے ہیں البتہ جلد سے جلد ادا کردیں اگلے سال ادائیگی زکوٰة کا وقت آنے سے پہلے پہلے ادا کرکے فارغ ہوجائیں بلا عذر تاخیر کرنا گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند