عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 66282
جواب نمبر: 66282
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 722-556/D=8/1437 قرض کی مقدار اگر پچاس ہزار کے بقدر ہے تو اور جو چیزیں آپ کے پاس ہیں انہیں دیکھا جائے گا مثلاً سونا چاندی نقد روپئے یا سامان تجارت یا اثاث البیت (جو روز مرہ استعما میں نہیں آتے) ان سب کی قیمت ۶۱۲ گرام چاندی کی قیمت کے برابر ہوتی ہے یا نہیں؟ اگر ۶۱۲ گرام چاندی کی قیمت کے برابر بھی وہ چیزیں نہیں ہیں توآپ پر نہ صدقہ فطر واجب ہے نہ قربانی، بلکہ مستحق زکوة ہونے کی بنا پر آپ زکوة لے سکتے ہیں۔ اور اگر قرض پچاس ہزار سے کم ہے تو بقیہ رقم بھی دیگر مذکورہ بالا چیزوں میں ملا کر دیکھا جائے گا۔ اگر ۶۱۲ گرام چاندی کی قیمت سے زائد ہے تو آپ زکوة نہیں لے سکتے، اگر کم ہے تو لے سکتے ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند