• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 611251

    عنوان:

    پرافٹ كے طور پر ملنے والی رقم میں زكاۃ كی نیت كرلینا اور پرافٹ وصول نہ كرنا

    سوال:

    سوال : میرا مسئلہ یہ کہ زید نے عمر کو کچھ پیسے دیے کاروبار کے لیے اور اپنا کچھ پرافٹ مقرر کر لیا عمر غریب آدمی ہے زکوٰۃ کا مستحق ہے اب زید یہ چاہتا کہ پرافٹ میں زکوٰۃ کی نیت کرلے اور عمر سے کچھ نہ لے تو اس طرح زکوٰۃ ادا ہوگی یا نہیں تفصیل سے بتا دیں بڑی مہربانی ہوگی۔ جزاک اللہ ا

    جواب نمبر: 611251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1017-757/D=09/1443

     ملنے والے مقررہ پرافٹ میں زكاۃ كی نیت كرنا درست نہیں ہے۔ طے شدہ معاملے كے مطابق پہلے اپنا پرافٹ وصول كرلیں پھر عمر جو كہ غریب ہے اسے زكاۃ كی نیت سے دیدیں تو زكاۃ ادا ہوجائے گی۔ زكاۃ كی رقم دیتے وقت زكاۃ كی نیت كرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند