• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 604245

    عنوان:

    مشترکہ کاروبار میں زکاۃ کس طرح نکالی جائے ؟

    سوال:

    میں مشترکہ کاروبار میں حصہ دار ہوں اس میں میری ٹوٹل جو رقم شامل ہے اس میں مال اور نقدی کی صورت کم ہے اور زیادہ رقم لوگوں سے لینی بھی ہے اور دینی بھی ہے۔ اب رہنمائی فرمائیں کہ زکوت کس نصاب سے عطا کروں؟

    جواب نمبر: 604245

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 884-916/B=01/1443

     مشترکہ کاروبار میں جس قدر رقم آپ کے حصہ کی ہے اور جو لینی ہے اسے بھی شامل کرلیں، اس مجموعہ میں سے جس قدر رقم آپ کو دینی ہے وہ اس میں سے منہا کرلیں، پھر باقیماندہ رقم کی زکاة چالیسواں حصہ نکال دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند