• عبادات >> زکاة و صدقات

    سوال نمبر: 50476

    عنوان: خاوند اپنی بیوی کو زکاة ادا کرسکتا ہے کہ نہیں؟

    سوال: (۱) خاوند معذور اور ضعیف ہے؟ کیا بیوی اپنی زکاة خاود کو ادا کرسکتی ہے کہ نہیں؟ (۲) اور خاوند اپنی بیوی کو زکاة ادا کرسکتا ہے کہ نہیں؟

    جواب نمبر: 50476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 268-218/D=3/1435-U شوہر کے لیے بیوی کو اور بیوی کے لیے شوہر کو زکاة دینا جائز نہیں۔ ولا یعطي زوجتہ بلا خلاف بین أصحابنا وکذا لا تعطي المرأة زوجہا عند أبي حنیفة (الفتاوی التاتارخانیہ: ۳/۲۰۷، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند