عبادات >> زکاة و صدقات
سوال نمبر: 69857
جواب نمبر: 69857
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1368-1454/H=01/1438
(۱) اگر اس نے آپ سے کہا کہ میں آپ کی دی ہوئی زکوٰة کی رقم میں سے کمیشن لوں گا یا آپ کو تحقیقِ شرعی سے زکوٰة کی رقم میں سے کمیشن لینا معلوم ہے تو کمیشن لی گئی رقم کے بقدر آپ کی زکوٰة اداء نہ ہوگی۔
(۲) جس مدرسہ میں مصارفِ زکوٰة طلبہ ہیں اور دل مطمئن ہوکہ اس مدرسہ میں ہماری زکوٰة مستحقینِ زکوٰة طلبہ پر خرچ کی جاتی ہے تو اس مدرسہ میں آپ خود یا اپنے کسی معتمد علیہ شخص کے ذریعہ اپنی زکوٰة پہنچا دیا کریں۔
(۳) مدرسہ والے بچوں کو زکوٰة کی رقم دے کر واپس کرنے میں کیا صورت اختیار کرتے ہیں اس کی پوری تفصیل خود ان کے قلم سے لکھوا کر بھیجئے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند